بھارت اپنی ریاست کو بنگلہ دیش کے راستے اناج بھیجے گا، معاہدہ طے پا گیا

India,Bangladesh

India,Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش نے اشوگنج بندرگاہ کے راستے بھارتی ریاست تریپورہ اناج بھیجنے کی بھارتی درخواست قبول کر لی اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں میں معاہدہ ہو گیا ہے۔

تریپورہ حکومت کے ایک اعلیٰ افسر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ آنےوالے دو یا تین ہفتوں میں دس ہزار میٹرک ٹن اناج اگرتلہ پہنچے گا۔