بھارتی ریاست بنگال میں گاؤں والوں نے جانور چور ہونے کے شبے میں 4 افراد کو زندہ جلادیا

Village

Village

کولکتہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بنگال میں گاؤں کے لوگوں نے جانور چور ہونے کے شبے میں 4 افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں بنگلہ دیش سے ملحقہ علاقے امباڑی کے گاؤں بلرام پور میں لوگوں نے 4 غیر مقامی افراد کو جانور چور گروہ کے ارکان سمجھ کر پکڑ لیا، جس کے بعد گاؤں والوں نے انہیں بے ہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر زندہ جلادیا، جس کی وجہ سے چاروں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

پولیس نے چاروں افراد کے لاشوں کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے تاہم اب تک کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں مویشیوں کی قیمتیں بھات کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہیں اس لئے سرحدی علاقوں میں مویشیوں کی اسمگلنگ میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔