بھارتی ریاست بہار میں یکے بعد دیگرے 8 دھماکے, پانچ افراد زخمی

Blast

Blast

بھارتی (جیوڈیسک) بودھیا میں اتوار کی صبح بدھوں کے مقدس پگوڈا ماہا بودہی میں یکے بعد دیگرے آٹھ دھماکے ہوئے۔ دھماکوں میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے صبح اس وقت ہوئے جب بدھ بھکشو عبادت میں مشغول تھے۔ دھماکوں کی جگہ سے پولیس کو دو بم بھی ملے ہیں۔

جسے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ناکارہ بنادیا گیا۔ دھماکے ہلکی نوعیت کے تھے دھماکوں کے بعد حزب اختلاف بھارتی جنتا پارٹی نے بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔

بھارتی اپوزیشن پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کو انٹلیجنس ایجنسیوں نے خبردار کیا تھا کہ بدھوں کے مقدس پگوڈا پر دہشت گردی کی کاروائی کی جاسکتی ہے لیکن حکومت نے اِن فراہم کردہ اطلاعات کو سنجیدگی سے نہیں لیا تھا اور پگوڈا پر سیکیورٹی نہیں بڑھائی تھی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو آج مذکورہ جگہ کا دورہ کرنا تھا۔