پٹنہ (جیوڈیسک) واقعہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا جب نتیش کمار نے بہار میں شراب پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد جلسے میں موجود افراد نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
اس دوران ایک شخص نے وزیر اعلیٰ کی طرف جوتا پھینک دیا جو ان کو نہیں لگا۔ پولیس نے اس شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
وزیر اعلیٰ نے رواں سال اپریل سے پورے بہار میں مخصوص دیسی شراب پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔