بھارتی ریاست بہار میں طوفان نے تباہی مچا دی، 32 افراد ہلاک

India Storm

India Storm

بہار (جیوڈیسک) طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ضلع پرنیا ہوا۔ جہاں مختلف حادثات میں پچیس افراد ہلاک ہوئے۔

ہزاروں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کئی گھر بھی مکمل تباہ ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر چیز کو تہس نہس کر دیا۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔