بھارت: ریاستی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
Posted on December 8, 2013 By Geo Urdu بین الاقوامی خبریں
Election
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی مختلف ریاستوں میں انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جا ری ہے، نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔
بھارت کی تین ریاستوں راجستھان، مدھیا پردیش، چھتیس گڑھ اور وفاقی علاقے دہلی میں انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔
تمام ریاستوں میں اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ سخت ہے تاہم بی جے پی کو ابتدائی برتری حاصل ہے۔
دہلی میں ایک نئی جماعت عام آدمی پارٹی کا پلہ بھاری ہے۔ بھارت میں اگلے سال عام انتخابات کے سلسلے میں ان ریاستی انتخابات کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔