بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گٹکا رکھنے اور بیچنے پر پابندی

Gutka Banned

Gutka Banned

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گٹکا رکھنے اور بیچنے پر پابندی کے باوجودکاروبار جاری رکھنے والوں کے خلاف سزا سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

خلاف ورزی کرنے والے کم سے کم چار سے پانچ سال تک جیل کی ہوا کھائیں گے۔ خوراک اور منشیات کے وزیر بپت نے ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ ریاست میں گٹکے پر پابندی کے باوجود کئی افراد اس کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ملزمان ضمانت لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں

جس کی وجہ سے پابندی کا اقدام زیادہ کامیاب نہیں ہوسکا۔تاہم اب گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔اب ایسے افراد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں گے جبکہ حکومت گٹکا بیچنے والی دکانوں کا لائسنس منسوخ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔