نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں مذہبی بنیادوں پر شہریوں کو قید رکھنے کا انکشاف ہوا ہے اور ریاست مہاراشٹر میں ہر 3 میں سے ایک مسلمان جیل میں قید ہے۔
ریاست مہاراشٹر کے اقلیتی کمیشن کے حالیہ سروے میں کہا گیاکہ بھارت کی جیلوں میں مسلمانوں کی تعداد دیگر مذاہب کے قیدیوں سے کہیں زیادہ ہے۔ مہاراشٹر کے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مناف حکیم کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 10.6 فیصد مسلمان آباد ہیں اوران میں ہر تیسرا مسلمان جیل میں قید ہے۔
2013 میں بھارت کی کل آبادی کا 31 فیصد مسلمان تھے اور ان میں سے19 فیصد زیر حراست تھے۔ مہاراشٹر کے ڈی جی پی سنجیو دیال کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ جیل میں مسلمان قیدیوں کی تعداد زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں کے معاشی حالات ایسے نہیں کہ وہ ضمانت پر رہا ہوسکیں۔ انھوں نے حسب روایت دعویٰ کیا کہ پولیس کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک کا مظاہرہ نہیں کرتی۔