بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سوئس سیاح خاتون سے اجتماعی زیادتی

New Delhi

New Delhi

نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارت میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، ریاست مدھیہ پردیش میں ایک سوئس سیاح خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک سوئس جوڑا سائیکلنگ ٹرپ پر مدھیہ پریش کے ضلع داتیا آیا ہوا تھا، گزشتہ شب 7 سے8 نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا، حملہ آورں نے مرد کو باندھنے کے بعد خاتون سے زیادتی کی اور ان سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔

زیادتی کی شکار سوئس خاتون کو بھوپال شہر کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس نے7 نامعلوم افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔