بھارتی ریاست اڑیسا میں بارشیں اور سیلاب، 35 افراد ہلاک

Floods

Floods

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی مشرقی ریاستوں میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک سطح سے بلند ہو گئی ہے۔

ریاست اڑیسہ میں پانی دریا کے بند توڑتا ہوا قریبی آبادی میں داخل ہو گیا جس میں 35 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں ایکڑ پرپھیلی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

جبکہ 60 ہزار سے زائد افراد نے شیلٹر ہومز میں پناہ لی ہوئی ہے۔ ضلع بارگڑھ کے علاقے میں ایک ڈیم کا پانی 5 دیہاتوں میں داخل ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ایک ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔