ہریانہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلی پر ایک مرتبہ پھر ایک بیروزگار نوجوان نے جوتا پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہودا ایک تقریب میں شریک تھے کہ ایک نوجوان نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا، وزیراعلی ہریانہ کی جانب اچھالا گیا جوتا ان تک نہیں پہنچ سکا تاہم پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ ہریانہ پانی پت میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے جا رہے تھے کہ راستے میں ایک بے روزگار نوجوان نے سیکیورٹی حصار توڑ کر بھرے مجمع میں ان کے چہرے پر زوردار طمانچہ دے مارا تھا، اس سے قبل اگست 2010 میں بھی ایک بے روزگار نوجوان نے بھرے جلسہ میں ان پر جوتا پھینکا تھا۔