نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس سے انتالیس افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ کودالوڑ کے ضلع میں پیش آیا جہاں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی۔
گذشتہ مہینے مدھیا پردیش میں ٹرین کے حادثے میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ دو ہزار چودہ میں بھارت میں ٹرین کے مختلف حادثات میں پچیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔