بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،ایک ہلاک

Train

Train

بھارت(جیوڈیسک)چنائی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہرچنائی سے 40 کلومیٹر دورمظفر پور ایکسپرس کی 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔