بھارت نے کھل کر ریاستی دہشتگردی تسلیم کی، سینیٹ قائمہ کمیٹی

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے کہا ہے کہ بھارت نے کھل کر ریاستی دہشتگردی تسلیم کر لی ہے۔ ہمسایہ ممالک کو بھارت کی اس ذہنیت سے خطرات لاحق ہیں، معاملہ بین الاقوامی برادری اور سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے اس بیان کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دہشتگردوں کا استعمال کیا جائے۔

کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھل کر ریاستی دہشتگردی تسلیم کر لی ہے، معاملہ بین الاقوامی برادری اور سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔ بھارت کی اس ذہنیت سے ہمسایہ ممالک کو خطرات لاحق ہیں، جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے حوالے سے بھارتی وزیر دفاع کا بیان انتہائی تشویش ناک ہے۔