نئی دہلی (جیوڈیسک) آٹھ افراد کی موت ریاست کے مشرقی حصے میں ہوئی جبکہ 23 افراد مغربی اتر پردیش میں شدید سردی میں ٹھٹھر کر ہلاک ہوئے۔
سردی کے باعث تمام اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں برفباری کی وجہ سے شردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ دار الحکومت میں دھند نے نظام زندگی میں رخنہ ڈالا ہے۔
پروازیں اور ٹرین سروس معطل ہونے سے لوگ ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔