نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریت کے طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 14 سے زائد افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
گزشتہ روز گرد آلود ہواؤں نے اتر پردیش کے مختلف حصوں کو گھیرے میں لئےرکھا، تیز ہواؤں کے سبب ہورڈنگز گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ،جبکہ بجلی کے تار ٹوٹنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔تیز ہواؤں نے کٹی ہوئی گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچایا۔