بھارت کی 4 ریاستوں میں انتخابات کے غیرسرکاری نتائج آ گئے
Posted on May 20, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
India Election
نئی دہلی (جیوڈیسک) آسام میں بی جے پی نے 86 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ کانگریس کے حصے میں 25 نشستیں آئیں۔
مغربی بنگال میں ممتا بینر جی کی جماعت ٹی ایم سی نے 211 نشستوں کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
تامل ناڈو میں وزیر اعلی جے للیتا کی جماعت اے ڈی ایم کے کو 134 نشستیں ملیں جبکہ ڈی ایم کے 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
کیرالہ میں بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد ایل ڈی ایف نے 91 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔