ممبئی (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں آنے والے کومین طوفان سے بھارتی ریاست اُڑیسہ، مغربی بنگال اور منی پور میں طوفانی بارش کے نتیجے میں کم ازکم 70 افراد ہلاک اورلاکھوں شدید متاثر ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیرِاعلیٰ ممتا بنرجی کے مطابق ریاست میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں 48 افراد کی ہلاکت اور بردوان، مرشد آباد، مدناپوراور دیگر ضلعوں میں سیلاب سے بندوں میں شگاف پڑنے اورقومی شاہراہوں کی تباہی کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ کولکتہ میں 2 روز سے جاری مسلسل بارشوں سے شہرمیں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔
دوسری جانب منی پور میں موسلادھار بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریاست اڑیسہ میں طوفانی بارش نے سیکڑوں دیہاتوں میں تباہی مجادی جس کے نتیجے میں5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔