بھارت میں ریاستوں کی کل تعداد 29 ہو گئی

India

India

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں نئی ریاست تلنگانا وجود میں آگئی، رات بارہ بجتے ہی صدر راج ختم ہوگیا۔ حیدرآباد میں جشن منایا جارہاہے۔

لوگوں نے آتش بازی کی اور سڑکوں پررقص کیا۔ ریاست آندھر اپردیش کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کابل راجیہ سبھا میں کانگریس راج میں منظورہوا۔

قانون کے تحت آج بھارت کی انتیسویں ریاست تلنگانا کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ آندھراپردیش اور تلنگانا دونوں ریاستوں کادارالحکومت حیدرآباد ہو گا جہاں سڑکوں پرجشن کا سماں ہے۔