مٹی سے بنے خوبصورت مجسموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آرٹسٹ پٹنائک انتھک محنت کر رہے ہیں۔ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سمندر پر مٹی کے مجسموں نے ساحل سمندر کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئیے لیکن آتی جاتی لہروں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ان رنگارنگ مجسموں میں ابھی کچھ کام باقی ہے۔ جو معروف آرٹسٹ سودھرشن پٹنائک کر رہے ہیں۔
پٹنائک نے مٹی کے مجسمے صدیوں پرانے چائیریوٹ تہوار کے موقع پر چھ ٹن مٹی سے تخلیق کئے ہیں مٹیالے رنگے پر لال ،پیلے اور نیلے رنگ سے بنائے گئے ان حسین مجسموں کا نظارہ کرنے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں جس سے ساحل سمندر پر تہوار سے پہلے تہوار کا سماں بندھ گیا۔