نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی الیکشن کمیشن نے 5 ریاستوں میں 824 نشستوں کے لئے اسمبلی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔
آسام، تمل ناڈو، مغربی بنگال، کیرلا اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات 4 اپریل اور 16 مئی کے درمیان منعقد ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 19 مئی کو ہو گی۔
آسام میں دو مرحلوں میں 4 اپریل اور 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ مغربی بنگال میں یہ عمل 6 مرحلوں میں مکمل ہو گا۔