کراچی (جیوڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 20 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
پاک بھارت کشیدگی میں شدت پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی نفسیات پر حاوی رہے اورسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے سبب منگل کوبھی مندی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی39 ہزار کی نفسیاتی حدبھی گر گئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 785,12 پوائنٹس کمی سے 38821.67 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ 85.12 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 20 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا البتہ کاروباری حجم پیر کی نسبت 137.82 فیصد زائد رہا۔