ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کی ہٹ دھرمی ایک بار پھر سامنے آ گئی، پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو انڈین پریمئیر لیگ سے باہر کر دیا گیا۔
انڈین ہاکی فیڈریشن کے حکام نے لیگ کے لیے پاکستان کو نظر انداز کر کے بارہ ممالک کے 59 کھلاڑیوں کے نام نیلامی میں شامل کر لیے۔ ہاکی لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے فرنچائزز اٹھارہ نومبر میں نیلامی کریں گی۔
انڈین ہاکی لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال تئیس جنوری میں بھارت کے چھ شہروں میں شیڈول ہے۔انڈین ہاکی لیگ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بغیر کھیلے واپس بھیج دیا گیا تھا۔