بھارت : طالبہ سے زیادتی، 17 سالہ ملزم کو 3 سال قید کی سزا

Delhi

Delhi

دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی کے سترہ سالہ ملزم کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزم نے گزشتہ برس میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

واقعے کے بعد طالبہ چل بسی تھی جبکہ ملزم کی عمر کا حتمی تعین نہ ہونے کی وجہ سے مقدمے کی سماعت گذشتہ برس سے زیر التوا تھی آج جو وینائل ایکٹ کے تحت عدالت نے ملزم پر لگے الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے اسے تین سال قید کی سزا سنا دی۔