نئی دلی (جیوڈیسک) دسمبر دو ہزار بارہ میں زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کے والدین کے ساتھ درجنوں لوگوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں حکمران جماعت بی جے پی کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے موم بتیاں روشن کیں اور انصاف کے لئے نعرے لگائے۔ طالبہ کے والد بدری ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ سے سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا جبکہ اسکی والدہ آشا دیوی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے قاتلوں کی سزائے موت پر عملدرآمد تک احتجاج جاری رکھیں گی۔