بھارت میں شوگر، ایڈز سمیت 108ادویات کی قیمتیں فکس

Medication

Medication

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے عوام کو دواؤں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے بچانے کیلئے شوگر اور ایڈز سمیت 108 اہم ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی حد مقرر کردی ہے۔

تاکہ کوئی کمپنی مقررہ قیمت سے زائد پر ادویات فروخت نہ کر سکے ادویہ ساز کمپنیوں نے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارت میں گزشتہ برس فروخت کی جانے والی 30 فیصد ادویات کو پرائس کنٹرول لسٹ میں شامل کیا۔

گیا تھا۔ ایک کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن یہ فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا گیا ہے ،اس سے ادویہ ساز کمپنیاں متفق نہیں ہیں۔