نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں توہم پرستی اور جہالت اپنی انتہا کو پہنچ گئی بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پانچ سال کے بچے کو بلی چڑھا دیا گیا۔
قتل کا یہ افسوسناک واقعہ ضلع پركاسم کے پوكرو گاؤں میں پیش آیا جہاں راؤ نامی شخص نے ایک بچے کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا پچیس سالہ شخص نے بچے کا گلا کاٹ کر اس کے خون کو اپنے گھر میں چھڑک دیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق اس درندہ نما شخص کو گاؤں والوں نے پکڑ کر مارا پیٹا اور پھر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی ہسپتال انتطامیہ کے مطابق ملزم کے جسم کا ستر فیصد حصہ جل چکا ہے۔