اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک میں اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا گیا افراتفری کی وجہ بھی اداروں کا مضبوط نہ ہونا ہے پاکستان کے غریب عوام پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے قانون توڑنے والے پرویز مشرف کا احتساب نہیں ہوا وفاق کی مضبوطی صرف جمہوری نظام سے ہے۔ وہ یہاں صحافیوں کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ٹیسٹ ٹیوب حکومت کامیاب نہیں ہوگی قوم کو آگے بڑھنے کلئے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔
افراتفردی کی وجہ بھی اداروں کا مضبوط نہ ہونا ہے۔ امریکہ نے بھارت کے اعتراض پر پاکستان کو ایف 16 کی فراہمی روک دی ہم امریکہ کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں، وہ ہمیں ہر موقع پر زچ کرتا ہے۔ ریاست کی تحویل میں موجود افراد کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں ضیاء کے دور میں طلباء کی تنظیموں پر پابندی لگائی گئی طلباء تنظیموں پر پابندی کا مقصد سیاسی جماعتوں کی نرسری کو ختم کرنا تھا افراتفری کے عالم کی بنیادی وجہ اداروں کا خاتمہ ہے پاکستان کے غریب اور غیور عوام پاکستان کے آئین کا دفاع کریں گے۔
آئین کے آرٹیکل 6 کی جگہ پاکستان کے عوام نے لے لی ہے سٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتیں، صحافی تنظیمیں سوچیں وفاق کس نہج پر ہے ریاست کی تحویل میں موجود افراد کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں بلوچستان کی صورتحال کے وفاق پر اثرات کے مسئلے پر ہم غور نہیں کر رہے۔ ٹیسٹ ٹیوب سسٹم اور ٹیسٹ ٹیوب گورنمنٹ کامیاب نہیں ہوگی۔سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سیاستدانوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ مشرف کے جانے کی وجوہات کیا ہیں پہلے جمہوریت کو خطرہ تھا اب خطرات مختلف ہیں۔
حاصل بزنجو نے کہا کہ جمہوریت کی بساط لپیٹی گئی تو پاکستان موجودہ حالت میں قائم نہیں رہے گا اگر جمہوریت کی بساط لپیٹی گئی تو نہ آئین آئے گا نہ جمہوریت، جمہوریت کی حفاظت نہ کر سکے تو 20 کروڑ عوام کے ساتھ وہ ہوگا جو سوچ بھی نہیں سکتے، بدقسمتی سے پاکستان تنہائی میں ہے۔