ممبئی (جیوڈیسک) مہاراشٹرا کے سماجی کارکن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی کہ آزادی کے بعد قانون ساز اسمبلی نے نئی ریاست کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جن میں بھارت ، ہندوستان ، ہند ، بھارت بھومی یا بھارت ورش شامل ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے آرٹیکل ون میں انڈیا اور بھارت کے الفاظ کی وضاحت مانگتے ہوئے کہا کہ نام انڈیا نوآبادیاتی دور میں گھڑا گیا ۔ لفظ انڈیا ، بھارت کا لفظی ترجمہ نہیں اور یہ ملک نہ صرف تاریخی طور پر بلکہ مذہبی کتابوں میں بھی بھارتا کے طور پر جانا جاتا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق آئین کے آرٹیکل ون کے مطابق جمہوریہ انڈیا کا اصل نام بھارت ہے ، حکومت اس بات کی تصدیق کرے کہ لفظ انڈیا کو محدود مقاصد کے لیے آئین میں شامل کیا گیا تاکہ اسے بیرونی ممالک پہچانا جاسکے۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے ملک کے نام کے حوالے سے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور سبھی ریاستوں سے ان کا موقف جاننے کے لیےانھیں نوٹس جاری کیے ہیں۔