ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت عالیہ نے کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ پر مڈگل کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو درست مانتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق سری نواسن کو آئی پی ایل ٹیم کا مالک نہیں ہونا چاہئے جبکہ وہ آئی پی ایل کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے مالک ہیں۔
عدالت نے بی سی سی آئی کو رپورٹ میں شامل افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔عدالت عالیہ کے مطابق آئی پی ایل میں فکسنگ سے کھیل کو نقصان پہنچا، سری نواسن کے خلاف کوئی چارج نہیں ، اس لیے وہ بی سی سی آئی کے صدر بن سکتے ہیں۔