نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا ہے اور آئی پی ایل میچز کو روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے بعد بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل کے میچز کو روکنے کی درخواست دی گئی تھی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہو ئے حکم دیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کرپشن اسکینڈل پرغیرسنجیدہ رویہ ختم کرے، اور دو ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے۔عدالت نے بی سی سی آئی کو اسپاٹ فکسنگ روکنے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔