بھارتی سپریم کورٹ سنجے دت کی اپیل پر فیصلہ کل سنائے گی

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ بالی وڈ اداکار سنجے دت کی اپیل پر کل فیصلہ سنائے گی،اداکار نے گرفتاری دینے کے لیے عدالت سے ایک سو اٹھانوے دنوں کا وقت مانگا ہے۔سنجوبابا کو بھارتی عدالت نے اٹھارہ اپریل تک از خود گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اداکار نے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں فلموں کی تکمیل تک وقت مانگا گیا ہے۔اداکار کا موقف ہے کہ ان کی فلموں پر دو سو اٹھہتر کروڑ کا بجٹ لگا ہے۔انہیں مزید ایک سو اٹھانوے دنوں کا وقت دیا جائے۔اداکار کی اس اپیل پر سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ کل سماعت کریگا۔