ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو مزید مہلت دینے سے انکار کر دیا، سنجے دت کل گرفتاری دیں گے۔بالی وڈ اداکار سنجے دت کو بھارتی سپریم کورٹ نے چارہفتوں کی مہلت دی تھی جو کل ختم ہو رہی ہے۔سنجوبابا کی ان دنوں سات فلمیں زیر تکمیل ہیں جن کا بجٹ دوسو اٹھہتر کروڑ ہے۔
فلموں کے دو پروڈیوسر ز نے بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ اداکار کو فلموں کے مکمل ہونے تک وقت دیا جائے جسے سپریم کورٹ نے مستر د کر دیا۔سنجے دت کو انیس سو ترانے میں ممبئی حملوں کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔