نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں سوائن فلو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور تین ماہ کے دوران اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد سات سو تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی محکمہ صحت کی جانب سے تمام کوششوں کے باوجود سوائن فلو وائرس قابو میں نہیں آرہا۔ راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں گزشتہ دسمبر سے اب تک مرنے والوں کی تعداد سات سو تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ حالات قابو میں ہیں، لیکن پچھلے ایک ہفتے کے دوران سوائن فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
سوائن فلو وائرس کے خلاف آگاہی اقدامات نہ کرنے اور دواوں کی عدم فراہمی کے باعث حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔