نیو دلی (جیوڈیسک) بھارت میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد چوبیس ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ سب سے زیادہ ریاست گجرات متاثر ہوئی ہے جہاں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار ہو گئی ہے۔
مزید تیس افراد کی ہلاکت کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد تیرہ سو انیس ہو گئی ہے۔ مغربی ریاستوں میں اب تک تین سو گیارہ افراد سوائن فلو کا شکار ہو چکے ہیں۔
راجستھان میں 302، مدھیہ پردیش میں ایک سو تراسی ، کرناٹکا میں ترپن اور دارالحکومت دلی میں دس افراد سوائن فلو کے ہاتھوں موت کا شکار ہو چکے ہیں۔