نئی دہلی(جیوڈیسک)شمالی بھارت میں سوائن فلو کی وبا کی وجہ سے کم از کم 95 افراد کی ہلاکتیں رونما ہو چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی چار ریاستوں میں H1N1 انفلوئنزا کے وائرس کی لپیٹ میں 500 افراد آ چکے ہیں۔ اس فلو کی وبا والی ریاستوں میں نئی دہلی، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان شامل ہیں۔
وبا کے حوالے سے راجستھان میں صورت حال خاصی خراب بتائی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 64 کا تعلق اسی ریاست سے ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے سن دو ہزار دس میں کہا تھا کہ سوائن فلو اگلے سالوں میں ایک مہلک وبائی بیماری کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔