بھارت: تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو کرپشن کیس میں سزا

Jayalalithaa

Jayalalithaa

بنگلور (جیوڈیسک) بھارتی عدالت نے تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کو کرپشن کیس میں سزاسنادی ہے۔ انہیں 6 ماہ سے 6 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ تامل ناڈو جے للیتا کو غیر قانونی اثاثے رکھنے کا مجرم قرار دیدیا گیا ہے۔ جے للیتا پر 66 کروڑ روپے کے کرپشن کے الزمات تھے۔

ان کے خلاف 18 سال قبل کرپشن کے الزام میں تحقیقات شروع کی گئیں۔ جے للیتا کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے زیوارات اور نقدی ملی تھی، جے للیتا کو 6 مہینے سے 6 سال کے درمیان قید کی سزا ہوسکتی ہے۔