نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلی جے للیتا کو دل کا دورہ پڑنے پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں چنائی کے اپولو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ علاقائی سیاسی پارٹی کی سربراہ جے للیتا تامل ناڈو میں بہت مقبول تھیں جبکہ وہ مداحوں کے درمیان اماں کے نام سے مشہور تھیں۔
ماضی کی فلمی ہیروئن جے للیتا پر سیاسی کیرئیر کے دوران کئی بار بد عنوانی کے الزامات بھی لگے ہیں۔ دو ہزار چودہ میں کرپشن کے ایک مقدمے میں کچھ عرصہ جیل میں بھی رہنا پڑا۔