بھارت : تامل ناڈوکی وزیر اعلیٰ کامسلمانوں کےلئے رمضان کاتحفہ

Jayalalithaa

Jayalalithaa

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران مساجد کے لئے چار ہزار پانچ سو ٹن مفت چاول دینے کا اعلان کیا ہے۔

جے للیتا نے 2001 میں بھی اپنے گزشتہ دور میں مسلمانوں کو مفت چاول کا تحفہ دیا تھا،جس سے مسلمانوں میں اُن کی مقبولیت بڑھ گئی تھی۔ یہ چاول رمضان کے دوران مساجد میں افطار کے لئے تیار کئے جانے والے دلیا کے لئے ہیں۔

جے للیتا نے کا کہنا ہے کہ انہیں مسلمانوں کی جانب سے درخواست ملی تھی کہ ماضی کی طرح انہیں اس مرتبہ بھی چاول دئے جائیں ،لہذا میں نے مساجد کو چاول فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے، تاکہ وہاں کسی پریشانی کے بغیر خوراک تیار کی جاسکے۔ اس اسکیم سے ریاست کی تین ہزار سے زائد مساجد کو فائدہ ہوگا ، گزشہ برس حکومت نے مساجد کے لئے چار ہزار ٹن چاول دیئے تھے۔