چنائی (جیوڈیسک) دھماکے بھارت کے ریاستی دارالحکومت چنائی کے ریلوے سٹیشن پر مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے اس وقت ہوئے جب گوہاٹی سے آنے والی بنگلور گوہاٹی ایکسپریس پلیٹ فارم نمبر 9 پر آ کر رُکی۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق وقفے وقفے سے ہونے والے دونوں دھماکے ہلکی نوعیت کے تھے۔ مرنے والی بتیس سالہ خاتون کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔ زخمی ہونے والے چودہ افراد کو راجیو گاندھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔