بھارت: تامل ناڈو میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 60 افراد ہلاک

Flood

Flood

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جگہ جگہ پانی کے تالاب بننے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

سڑکیں تالاب کے مناظر پیش کر رہی ہیں جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق پانی کھڑر رہنے کی وجہ سے زہریلے سانپ شہریوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔