ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں ٹیکس ناہندگان نے پینسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد کا کالا دھن ظاہر کر دیا۔
حکومت کی جانب سے ٹیکس ناہندگان کے لیے معافی کی ایک سکیم میں شہریوں نے پینسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد کا کالا دھن ظاہر کیا ہے۔
بھارت کے وزیرِ خزانہ ارن جیٹلی کے مطابق ٹیکس کے 64275 نئے گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں۔
اس سکیم کے تحت آمدن یا اثاثے چھپانے والے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی تاہم ان افراد کو ٹیکس، سرچارج اور جرمانے کے ساتھ جمع کروانا ہوگا۔