بھارت: چائے کے باغات کے ملازمین نے مالک کو قتل کر دیا

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے مشرقی علاقے میں چائے کے باغ میں کام کرنے والی ملازمین نے تنخوا ہ کے تنازعے پر مالک کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

مشرقی بنگال میں سونالی ٹی سٹیٹ کے مالک کو معاوضے کی ادائیگی کے معاملے پر ہونے والی بات چیت کے دوران تشدد کر کے مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجیش اگروال ملازمین کو منانے گئے تھے جنہیں اطلاعات کے مطابق وہ ماہ سے تنخوا نہیں ملی تھی۔پولیس حکام کے مطابق اس واقعے میں ملوث دو مردوں اور پانچ خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔