بھارت سے تناو بات چیت کے ذریعے طے کرینگے، رانا ثنا اللہ

Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کاکہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ موجودہ تناو کی صورت حال بات چیت سے طے کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ مذاکرات کی میز پر مسائل حل کئے جائیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع سے گفت گو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم کا اچھا اثر ہوا۔

الیکشن کمیشن جہاں فوج، رینجرز یا پولیس تعینات کرنا چاہے گی، وفاقی اورصوبائی حکومتیں احترام کریں گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن اگر پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق ہوئے تو الیکشن ستمبر میں کرائیں گے اگر نئی حلقہ بندیاں بنائی گئیں تو انتخابات نومبر میں ہوں گے۔