کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے دو طرفہ تجارت متاثر ہونے لگی، رواں مالی سال تجارتی حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران دو طرفہ تجارت کا حجم ایک ارب 24 کروڑ ڈالر رہا۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں دو طرفہ تجارت کا حجم ایک ارب 49 کروڑ ڈالر تھا ۔ 7 ماہ میں بھارت سے 95 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کا سامان پاکستان بھیجا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد کم رہا لیکن اس دوران پاکستان سے بھارت کو کی گئی ایکسپورٹ کا حجم 28 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد زائد ہیں ، پاکستانی برآمدات میں تقریباً ایک تہائی حصہ سیمنٹ کا رہا ہے۔