راولپنڈی (جیوڈیسک) ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے دورے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تیزی آئی تاہم گزشتہ سال خود کش حملوں میں کمی آئی اور کراچی کے حالات میں بہتری آ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام سے پاکستانی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن احتجاج سے پاکستان کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے تناؤ کے باعث تجارت نہیں ہو رہی۔ بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے ایران سے تجارت متاثر ہوئی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ایل این جی ٹرمینل فروری میں کام شروع کر دیگا۔