بھارتی دہشتگردی کا خطرہ : محکمہ داخلہ سندھ نے حساس اداروں کو خبردار کر دیا

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگرد 14 مقامات پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے تھے۔

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دہشتگردوں نے تفتیش میں بتایا ہے کہ غیر ملکی افراد، آئل ریفائنری، سندھ اسمبلی، پولیس کلب، سپرینٹنڈنٹ کراچی جیل، ڈی آئی جی ایسٹ آفس، پولیس اور رینجرز موبائل پر حملے کئے جانے تھے۔

جبکہ ڈرگ روڈ پولیس چوکی، سعید آباد ٹریننگ سینٹر اور رینجرز افسران پر بھی حملے کا منصوبہ تھا۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور رینجرز کو خبردار کیا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے باعث بھارت پاکستان میں تخریب کاری کروا سکتا ہے۔

مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارٹ طالبان اور دیگر دہشتگردوں کے ذریعے ہوائی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنوا سکتا ہے۔ آئی جی سندھ اور رینجرز حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کی جائے۔