بھارتی ریاست بہار میں مندر میں یکے بعد دیگرے آٹھ دھماکے ہوئے جن میں پانچ افراد زخمی ہوگئے. دھماکوں کی جگہ سے مزید دو بم ملے ہیں.
بودھیا میں اتوار کی صبح مندر ماہا بودہی میں یکے بعد دیگرے آٹھ دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکوں کی جگہ سے پولیس کو دو بم بھی ملے ہیں جسے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ناکارہ بنادیا۔ دھماکے ہلکی نوعیت کے تھے۔ بھارتی زرائع کے مطابق بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کو آج مذکورہ جگہ کا دورہ کرنا تھا۔