ممبئی (جیوڈیسک) بھارت رواں سال کے دوران مزید 20لاکھ ٹن چینی برآمد کرے گا۔ بھارت میں مسلسل پانچویں سال چینی کی پیداوار سرپلس جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے رواں سال بھی 20 لاکھ ٹن چینی عالمی مارکیٹ میں جائے گی، تاہم چینی کی قیمت گراوٹ کا شکار رہے گی۔
اکتوبر 2012 میں عالمی مارکیٹ میں چینی کی فی ٹن قیمت میں 13 فیصد کمی آئی۔ بھارت اب تک 2.2 ملین ٹن چینی زیادہ تر خام چینی برآمد کرچکا ہے، اس کو اپنی کم معیار والی سفید چینی کے خریداروں کی بھی تلاش ہے۔ نئی دہلی شوگر پروڈیوسرز کو برآمدی چینی پر 2,277روپے 38.53) ڈالر) فی ٹن کی رعایت بھی دے رہا ہے۔ بھارت میں چینی کی کھپت 23.5 ملین ٹن ہے۔