بھارت آج یوم جمہوریہ منائے گا، صدر اوباما مہمان خصوصی ہوں گے

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت آج اپنا 66 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے ، نئی دلی میں ہونے والی مرکزی تقریب میں صدر اوباما مہمان خصوصی ہوں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، یہ دن بھارت کے آئین کی منظوری کے سلسلے میں منایا جاتا ہے ، جس کے بعد بھارت برطانیہ کی نو آبادی کی بجائے جمہوریہ بن گیا، یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب انڈیا گیٹ نئی دہلی میں ہوگی، اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے، امریکی صدر باراک اوباما تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ متعدد ممالک کے سفیر اور اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی شرکت کریں گی ،باراک اوباما پہلے امریکی صدر ہیں جو بھارت کے یوم جمہوری کی تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔

اوباما کی آمد اور یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور دارالحکومت کو ایک قلعے میں تبدیل کردیا گیا ہے،نئی دلی سے چار سو مربع کلومیٹر یعنی پاکستانی سرحد تک کے علاقے کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے ، اس دوران دو گھنٹے تک کسی کمرشل پرواز کو اس زون پر سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دارالحکومت کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں اور صرف مخصوص گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی دوسری جانببھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھرمیں کشمیری عوام آج بھارت کا یوم جمہوریہ ، یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔